پھٹکری بہت سے جادوئی کمالات کی مالک ہے۔ پھٹکری کئی  ایسے طبی مسائل  کے حوالے سے آپکی مددگار ثابت ہو سکتی ہے جن کا آپ شکار ہیں۔ 

جسم سے پسینہ خارج ہونے کے بعد پسینے سے بدبو پیدا ہوتی ہے جسکی وجہ پیسنے میں شامل بیکٹریا کی خوراک ہے جسے کھا کر وہ اپنی افزائش کرتا ہے اور بدبو پیدا کرتا ہے، اس بدبو سے بچنے کے لیے نہانے کے بعد بغلوں وغیرہ میں پھٹکری مل دیں، پھٹکری کی جراثیم کش خوبیاں پسینے میں بیکٹریا پیدا نہیں ہونے دیں گی اور آپ کو بیکٹریل انفیکشن سے بھی بچائیں گی۔ ایسے افراد جنہیں بہت زیادہ پسینہ آتا ہو وہ پھٹکری کے پاوڈر کو نہانے کے پانی میں مکس کر کے اس پانی سے نہا لیں اس سے بھی اُن کی پریشانی حل ہو جائے گی۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کے پھٹکری میں  خوبیاں شامل ہیں جو جلد کو نرم اور ملائم بنانے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی بناتی ہیں۔پانی میں پھٹکری ڈال کر اسے اُبال لیں اور پھر ٹھنڈا ہونے پر اس پانی سے منہ کو دھوئیں یہ چہرے کی جلد کو ٹُون کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر چمک لے آئے گا اور جھریوں کا خاتمہ کرے گا۔

مُنہ سے بدبو آنے کی سب سے بڑی وجہ مُنہ میں بدبو پیدا کرنے والا بیکٹریا ہے جو عام طور پر مُنہ میں بدبو کیساتھ تیزابیت اور دانتوں کو میلا کرنے کا باعث بنتا ہے، پھٹکری کا ماوتھ واش مُنہ میں اس بیکٹریا کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے بڑھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیتا ہے

سر کے بالوں میں جُوؤں کا پڑنا دن اور رات کے سکون کو غارت کر دیتا ہے اور پھٹکری جُوؤں کو مارنے کے لیے انتہائی کارآمد سمجھی جاتی ہے۔پانی میں پھٹکری کا پاوڈر اورتھوڑا سا ٹی ٹری آئل شامل کر کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور دس منٹ تک اس سے سر میں مساج کریں اور بعد میں سر کو شیمپو سے دھو لیں اس آمیزے کو ہفتے میں کم از کم 2 دفعہ ضرور استعمال کریں۔

چہرے پر بننے والے کیل مہاسے جلد کی ایک عام بیماری ہے جو خوبصورتی کو نقصان پہنچاتی ہے، ان کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے پھٹکری کا فیس ماسک انتہائی کارآمد چیز ہے۔ 2 چائے کی چمچ مُلتانی مٹی 1 چائے کی چمچ پھٹکری کا پاوڈر اور 2 چائے کی چمچ انڈے کی سفیدی لیکر اچھی مکس کر لیں اور اس مکسچر کو کیل مہاسوں پر لگا کر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں اور اس مکسچر کو ہفتے میں 3 دفعہ استعمال کریں۔

پھٹکری گدلے پانی کو صاف کرنے کے لیے بہترین چیز ہے صرف ایک گرام پھٹکری کا پاوڈر ایک لیٹر بوتل میں مٹی والے پانی میں مکس کر کے رکھ دیں پانی کا سارا گند بوتل کے پیندے میں آجائے گا اور اوپر والا پانی پینے کے قابل ہوجائے گا۔ اگر آپ کیمپینگ کے شوقین ہیں اور کسی ایسی جگہ کیمپ لگانے والے ہیں جہاں صاف پانی میسر نہیں ہے یا آپ کے گاؤں میں صاف پانی نہیں ملتا تو یہ ٹوٹکا آپ کے بہت کام آئے گا۔

جلد پر اگر کچن وغیرہ میں کام کرتے ہُوئے کٹ لگ گیا ہے اور زخم زیادہ گہرا نہیں ہے تو اس زخم پر پھٹکری کا پاوڈر ڈال دیں یہ جہاں خون کو بہنے سے فوری طور پر روکے گا وہاں زخم پر جراثیم وغیرہ پیدا نہیں ہونے دے گا اور زخم کو جلد بھرنے میں مدد کرے گا۔

تھوڑی سی پھٹکری اور ایک چُٹکی ہلدی لیکر پانی سے اس کی پیسٹ بنا لیں اور اور درد والے حصے پر لگا کر خُشک ہونے تک لگا رہنے دیں، پھٹکری میں خون کو پتلا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور ہلدی ایک نیچرل اینٹی سیپٹیک ہے اور ان دونوں کا مکسچر آپکے پھٹوں کی درد کو ختم کرنے کا باعث بنے گا۔

پھٹکری کو کسی برتن میں کھلا لیں یعنی آگ پر پکا لیں جب یہ کھل جائے تو ٹھنڈا کرکے اسے پیس لیں اور اس میں گری کا تیل شامل کر کے پاؤں کی ایڑھی پر لگا دیں اس جادوئی فائدہ حاصل ہوگا۔

شیو بنانے کے بعد چہرے پر مہنگے آفٹر شیو کی بجائے آپ پھٹکری بھی مل سکتے ہیں اور اگر آپ اسے استعمال کرنا شروع کر دیں گے تو آپ جان جائیں گے کہ پھٹکری سے بہتر کوئی آفٹر شیو نہیں ہے۔