*حکمات نمبر61 سے 70*
*حکمت نمبر61*
*عورت اس بچھو کے مانند ہے جس کا ڈسنا بھی مزیدار ہوتا ہے۔*
*حکمت نمبر62*
*جب تمہیں کوئی تحفہ دیا جائے تو اس سے بہتر واپس کرو اور جب کوئی نعمت دی جائے تواس سے بڑھا کر اس کا بدلہ دو لیکن اس کے بعد بھی فضیلت اسی کی رہے گی جو پہلے کا ر خیر انجام دے ۔*
*حکمت نمبر63*
*سفارش کرنے والا طلب گار کے بال و پر کے مانند ہوتا ہے ۔*
*حکمت نمبر64*
*اہل دنیا اس سواروں کے مانند ہیں جو خود سو رہے ہیں اور ان کا سفر جاری ہے ۔*
*حکمت نمبر65*
*احباب کا نہ ہونا بھی ایک غربت ہے۔*
*حکمت نمبر66*
*حاجت کا پورا نہ ہونا نا اہل سے مانگنے سے بہتر ہے۔*
*حکمت نمبر67*
*مختصر مال دینے میں بھی شرم نہ کرو کہ محروم کردینا اس سے زیادہ کمتر درجہ کا کام ہے۔*
*حکمت نمبر68*
*پاکدامانی فقیری کی زینت ہے اورشکریہ مالداری کی زینت ہے۔*
*حکمت نمبر69*
*اگرتمہارے حسب خواہش کام نہ ہو سکے تو جس حال میں رہو خوش رہو ( کہ افسوس کا کوئی فائدہ نہیں ہے )*
*حکمت نمبر70*
*جاہل ہمیشہ افراط و تفریط کاشکار رہتا ہے یا حدسے آگے بڑھ جاتا ہے یا پیچھے ہی رہ جاتا ہے ( کہ اسے حدکا اندازہ ہی نہیں ہے )*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
0 Comments