Advantages of Saffron


 ذرا سے زعفران کے سیکڑوں جادوئی طبی فوائد


زعفران آج کے دور میں استعمال کرنا بہت امیری کی علامت سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کی قیمت ہی اتنی زیادہ ہے کہ ہر کوئی تو استعمال کیا خریدنے کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتا یہی وجہ ہے کہ اس کو قیمتی ترین مصالحہ سمجھا جاتا ہے۔


جامنی رنگ کے پھولوں کے بیچ میں یہ ایک پھول کی صورت میں پایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اسے مہنگے ترین کھانوں اور ادویات میں ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سلینیم اور زنک پایا جاتا ہے۔ مگر کبھی سوچا ہے کہ یہ اتنا مہنگا کیوں ہے آخر اس کے ایسے کیا خاص فوائد ہیں جو اسے نایاب بناتے ہیں:


فوائد:


• ''زعفران کا استعمال بڑھاپے میں آنکھوں کی جملہ امراض بیماریوں، سورج سے متاثرہ بینائی کو بہتر بنانے میں سب سے زیادہ مفید جڑی بوٹی ہے۔''


• اس کے استعمال سے جوڑوں کے درد، دمہ اور موسمی الرجی کے ساتھ جسم کے پرانے دردوں سے نجات ملتی ہے۔ پین کلر دواؤں میں زعفران کا استعمال کیا جاتا ہے۔


• یہ جگر کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں پائے جانے والے اجزا خصوصاٗ کروسین جگر کو صحت مند رکھتا ہے۔


• زعفران میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کینسر سے حفاظت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔


• زعفران ملا دودھ پینے سے بے خوابی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا میگینیز پرسکون نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


• کیل مہاسوں، روکھی ہوئی بے رونق جلد اور رنگت نکھارنے میں زعفران سب سے زیادہ مفید ہے۔


• اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسینڈنٹ دل کی صحت کے لیے مفید اورکولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔


• یاداشت کوبہتر بناتاہے، ذہنی تنائو اوردباؤ، بھولنے کی 

بیماری کو دور کرتا ہے




Post a Comment

0 Comments