*چین سے تعلق رکھنے والا مسلمان سیاح:*
''زنگ ہی'' جس کو عربی میں حاجی محمود شمس کہا جاتا ہے، 1371ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی سیاحت کے دوران بحرالکاہل، جنوبی ایشیاء، افریقہ اور بحر احمر کے ممالک کا دورہ کیا، اسی دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کی، 28 سال میں ساتھ بڑے دورے کیے، یوں ان کے سمندری سفر اطالوی سیاح"کرسٹوفرکولمبس"، پرتگالی سیاح" واسکوڈی گاما" اور پرتگال ہی کے سیاح "ماجلان" سے بہت زیادہ تھے، حاجی محمود کولمبس سے پہلے امریکہ اور کوک سے پہلے آسٹریلیا پہنچ چکاتھا۔
چین نے 2005ء میں حاجی محمود کے بحری سفر کے 600 سال مکمل ہونے پر جشن منایا اور ان کے نام کے ڈاک ٹکٹس جاری کیا، ڈاک ٹکٹ میں ان کو "امن کے پیامبر" کا لقب دیا گیا، کیونکہ انہوں نے اپنے سفر کے دوران کولمبس اور واسکو ڈیگاما کے برعکس کسی انسان کو قتل نہیں کیا، نہ کبھی کسی پر حملہ کیا، جبکہ کولمبس نے امریکہ کے اصل باشندوں اور کوک نے آسٹریلیا کے اصل باشندوں کی نسل کشی کی۔
حاجی محمود کا بحری جہاز مؤرخین کے بقول کولمبس کے جہاز سے تین گنا بڑا تھا، آپ چاہتے تو کوئی بھی جگہ پسند کرکے اس پر قبضہ کر سکتے تھے، مگر آپ نے ایسا نہ کیا۔
0 Comments